• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کی آئی جی کو ایک بار پھر تبدیل کرنےکی تیاری

حکومت پنجاب  نے انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی) کو راؤ سردار ایک بار پھر تبدیل کرنےکی تیاری کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کے لیے 3 نام وفاق کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ نئےآئی جی کے لیے انعام غنی، عامرذوالفقار اور  فیاض دیو کے نام شامل ہیں، تینوں کےناموں کا پینل آج وفاق کو بھجوا دیا گیا۔

موجودہ آئی جی راؤ سردار  کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4 سال میں 8واں آئی جی تبدیل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید