پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
اپنے بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال وزیر مملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت بننے سے معذرت ذاتی وجوہات کے باعث کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر توجہ رکھنا چاہتے ہیں۔