• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں

اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، ایران نے اسرائیلی حساس دستاویزات کو قیمتی خزانہ قرار دے دیا۔

ایران نے اسرائیل کی حساس دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔

 ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اور اسرائیلی اسٹریٹجک پاور کی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے جامع اور پیچیدہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا، دستاویزات کی طرح انہیں ایران منتقل کرنے کا طریقہ بھی اہم تھا، اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد منظر عام پر لائیں گے۔

خبر سے متعلق اسرائیل کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ نہیں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید