• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ابلے ہوئے انڈے تو سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر اِن کو ابالنے کے بعد منظم طریقے اور ثابت چھیلنے کا مرحلہ کافی مشکل ہوتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جہاں انٹرٹینمنٹ، خبریں اور نت نئی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں وہیں زندگی کی مشکلات کو بھی آسان کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لائف ہیکس کے نام سے مشہور ویڈیوز کو دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

ایسی ہی ایک دلچسپ اور حیران کُن ویڈیو وائرل ہے جس میں انڈے کو ابلنے کے بعد صحیح اور منظم طریقے سے چھیلنا سکھایا جا رہا ہے، یہ طریقہ حیران کُن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈہ صحیح چھیلنے کے لیے اسے بوائل کرنے سے قبل ہی چمچ کی مدد سے ہلکا سی چوٹ لگائی جا رہی ہیں یعنی انڈے کے ایک سرے کو چمچ سے مار کر سخت چھلکا توڑا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کچن ایکسپرٹ کا بتانا ہے کہ اس عمل کو اگر اپناتے ہوئے انڈے بوائل کیے جائیں تو انڈوں کو چھیلنے میں آسانی ہوتی ہے اور انڈہ ثابت چھلکے سے باہر آ جاتا ہے۔