• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’بیٹ مین‘ کی طرز پر بنا شاندار اپارٹمنٹ

فلم’بیٹ مین‘ کی طرز پر بنا شاندار اپارٹمنٹ
فلم’بیٹ مین‘ کی طرز پر بنا شاندار اپارٹمنٹ 

ہالی ووڈ کی سُپر ہیرو اور ایکشن فملوں کا جادو اب فلیٹس اور اپارٹمنٹس کی تعمیر میں بھی نظر آنے لگا ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک فلم’بیٹ مین‘ کی تھیم پر ایک سیاہ اپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔

یہ اپارٹمنٹ 990 مربع فٹ وسیع ہے جو کہ اندر سے مکمل طور پر سیاہ ہے اور اس کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

اس اپارٹمنٹ میں دو بیڈ روم ہیں جوکہ مکمل طور پر سیاہ رنگ کے ہیں یہاں تک کے اس اپارٹمنٹ میں فرنیچر اور دیگر کئی اشیاء بھی کالے رنگ کی ہی استعمال کی گئی ہیں۔

بیڈروم
بیڈروم 

تاہم، باتھ روم میں لگا باتھ ٹب، بیسن اور کموڈ سفید ہیں۔

باتھ روم
باتھ روم

یہ اپارٹمنٹ سو سال پرانی ایک عمارت میں بنایا گیا ہےجہاں پہلے ایک گودام ہوا کرتا تھا بعد میں تقریباََ 1920 کے عشرے میں اس عمارت کو فلیٹ میں بدل دیا گیا تھا اور اب یہاں فلم ’بیٹ مین‘ کی طرز پر سیاہ اپارٹمنٹ بنایا گیا ہے ۔

اس اپارٹمنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

’بیٹ مین‘طرز کے اس سیاہ اپارٹمنٹ کی قیمت پہلے 5 لاکھ 22ہزار ڈالر رکھی گئی تھی لیکن بعد میں کم کردی گئی ۔

دلچسپ و عجیب سے مزید