پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔
وزارتِ خارجہ آمد کے موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا استقبال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حنا ربانی کھر کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نکتہ نظر کی مماثلث خوش آئند ہے۔