• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ انسٹاگرام پر کس پاکستانی اداکار کو فالو کرتی ہیں؟

عالیہ بھٹ، فائل فوٹو
عالیہ بھٹ، فائل فوٹو

بالی ووڈ نگری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکاروں کے علاوہ ایک پاکستانی اداکار کو بھی فالو کرتی ہیں۔

عالیہ بھٹ جنہوں نے حال ہی میں انسٹا صارفین کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس فہرست میں عالیہ بھٹ نے جینیفر لوپیز، کرس ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عالیہ بھٹ کو انسٹا گرام پر 6 کروڑ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں جبکہ خود اداکارہ نے صرف 477 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

عالیہ بھٹ انسٹا گرام پر پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل پاکسانی اسٹار فواد خان کو بھی فالو کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان نے 2016 میں فلم’ کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کیا تھا۔

جس کے بعد سے عالیہ بھٹ پاکستانی اداکار فواد خان سے کافی متاثرنظر آتی ہیں اور اپنے انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف بھی کرچکی ہیں کہ ان کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار تھا اور اُنہوں نے پاکستانی اسٹار سے بہت کچھ سیکھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا فواد خان کے بارے میں کہنا تھا کہ’فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید