• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: انسٹاگرام صبور علی
فوٹو: انسٹاگرام صبور علی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اپنی اہلیہ صبور علی کے نام کی مہندی لگا لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے اپنی اور علی انصاری کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں صبور اور علی انصاری دونوں کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی انصاری نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مہندی سے اُن کا نام 'صبور' اپنے ہاتھ پر لکھوایا۔

صبور نے یہ تصاویر عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے مداحوں کو چاند رات کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید