مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی، آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے خط میں آرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔