• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن گریجویٹس طلباء کا PMC کے باہر احتجاج‘ سڑک بلاک کردی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی )کے باہر فارن گریجویٹس طلبا ء نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی ‘ طلباءنے مطالبہ کیاکہ این ایل ای امتحانات میں نمبروں کا تناسب پچاس فیصد کریں۔ایم ڈی کیٹ کو بھی ختم کر دیا جائے۔پی ایم سی نے طلباء کے تمام مطالبات ناجائز قراردیتے ہوئے ماننے سے انکار کردیا ۔پی ایم سی ترجمان نے کہاکہ طلباء کے تمام مطالبات نہ صرف ناجائز ہیں ان سے پہلے بھی مذاکرات کر چکے ہیں۔ پورا بورڈ پالیسی بناتا ہے اور اس کو پورے ملک میں عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔ چند طلباء کے ناجائز مطالبات پر پی ایم سی کی پالیسی نہیں بدلی جا سکتی۔
ملک بھر سے سے مزید