• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے، مریم نواز

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے اورملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے ایسے استعفیٰ دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی۔

اہم خبریں سے مزید