• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا(نامہ نگار)پالتو سانپ نے اپنے ہی مالک کوڈس لیا سانپ کا زہر نکال کر مختلف لیبارٹریوں میں عطیہ کرتا تھا ویکسین نا ملنے پر تڑپتڑپ کر اسپتال میں جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سانپ کو کتنا ہی دودھ پلائو لیکن وہ آپ کو ڈسے گا ضرور نیو سعیدآباد میں کہاوت سچ ہوگئی پانچ سال سے مختلف انواع کے سانپوں کو پالنے والے مالک کو اس کے پالتو سانپ نے ڈس کر مار دیا ندیم سولنگی نے اپنے گھر میں کئی سالوں سے کوبرا سانپ پال رکھا تھا سانپ سے کھیلنے کے دوران ڈسنے سے تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال نیوسعیدآباد لایا گیا جہاں ویکسین موجود ناہونے پر حیدرآباد ریفر کردیا جہاں دیر سے پہنچنے پردم توڑ گیا ان کی پالتو سانپ کے ساتھ بنائی گئی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ندیم سولنگی سانپ کے زہر کو مختلف لیباریٹری میں عطیہ بھی کرتا تھا لیکن تریاق بانٹنے والے خود اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

ملک بھر سے سے مزید