عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 799 ڈالر فی اونس ہے۔