• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کی اصل محکموں میں واپسی، IGP سندھ کا انتظامی حکم معطل

کراچی (امداد سومرو) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کی اصل محکموں میں واپسی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس (آئی جی پی) کا انتظامی حکم معطل کردیا۔ عدالت نے پولیس حکام کو اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ مشتاق مہر نے 29 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد سندھ پولیس میں کام کرنے والے مختلف رینک کے 32 پولیس افسران کو ان کے اصل محکموں، صوبوں اور یونٹس میں واپس بھیج دیا۔ پولیس افسران نے آئی جی سندھ کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس پر آئی جی پی سندھ کا حکم نامہ معطل کردیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید