• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے پرمقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے ویزے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،محلہ فیصل ٹائون میانچنوں کے رہائشی اسد ریاض نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ملک اکرام عرف گلو نے اسے کینیڈا کا ویزہ دلوانے کے لئے 12 لاکھ 40 روپے وصول کئے ،ملزم اکرام نے اسے کینیڈا کے بجائے یوگنڈا بھیج دیا اور کہا کہ وہ اسے یوگنڈا سے کینیڈا بھجوائے گا مگر کینیڈا نہ بھجوایا جس پر وہ پاکستان واپس آگیا ملزم نے نہ تو اسے کینیڈا کا ویزہ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔
ملتان سے مزید