• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع مکان سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان کا دروازہ توڑا تو مکان سے ایک ہفتے پرانی 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ، جناح اسپتال منتقل میں شناخت علی ولد یار علی کے نام سے کی گئی ،لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب 60 برس کے شخص کی لاش ملی ، نیو کراچی میں سپریم ایونیو کی پہلی منزل کے فلیٹ سے 70 سالہ ممتاز فاطمہ کی 3 دن پرانی لاش ملی ، پولیس کےمطابق وہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی، فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے اطلاع دی ، ابتدائی اطلاع کے مطابق متوفیہ کا ایک بھائی بیرون ملک مقیم ہے اور مذکورہ فلیٹ متوفیہ کی ملکیت تھی، ملیر میمن گوٹھ ندی کے قریب سے گولیاں لگی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کےمطابق فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر50 سال ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید