• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو مبارک، گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوگیا، پی ٹی آئی

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارک، گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوگیا.

 یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، لوٹوں کو خریدنے کیلئے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کسی کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہے.


 ملکی عوام نے جو بیرونی سازش دیکھی اس پر سب سے پہلے قوم نکلی اور ہم قوم کے پیچھے نکلے،وفاق میں یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے.

اس ملک میں رکن خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی نشستیں خریدی جاتی ہیں، حکومتیں بدلنے کیلئے بولی لگا کر ضمیر خریدے جاتے ہیں، ملک میں اس طرح کی سیاست کیخلاف اولین جہاد عمران خان نے کیا ،پہلے 63 اے کا جو فیصلہ آیا اور آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے والے لوٹوں کو ڈی سیٹ قرار دیدیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید