• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی خواتین نے پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف مین گارڈن ٹائون کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ں مسرت جمشید چیمہ ،ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، سعدیہ سہیل رانا،انیسہ فاطمہ سمیت دیگر خواتین نے قیادت کی مظاہرین نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ، مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی 11 کروڑ خواتین شیریں مزاری ہیں اگر یہ منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو جو بھی حالات پیدا ہوں گے اس کے ذمہ دار امپورٹڈاور کٹھ پتلی حکمران ہوں گے۔ مزید برآں تحریک انصاف کے زیراہتمام حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن ہوا۔ چوہدری شفقت محمود اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری،ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد امجد خان اورملک ظہیر عباس کھوکھرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں پاکستان کی آزادی کی تحریک ہے ۔
لاہور سے مزید