• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلیل شرقپوری کا پنجاب اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے/ فائل فوٹو
جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے/ فائل فوٹو

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے خانیوال سے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو دیا تھا۔

فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔

قومی خبریں سے مزید