• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا لانگ مارچ کے راستوں پر  رکاوٹوں اور پنجاب پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ پر کہنا ہے کہ ہم نہیں رُکیں گے۔

عندلیب عباس کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے میرے قافلے پر زہریلی گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔

عنلیب عباس کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’ظالموں، قاتلو زہریلی گیس شیلنگ کر لو، ہم نہیں رکے گیں۔‘

اس ویڈیو میں لانگ مارچ کے شرکاء سمیت عندلیب عباس نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب ملک بھر مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید