پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پولیس موجودہ حکومت کے کہنے پر جبر پر اتر آئی ہے، آنسو گیس شیلنگ کےدوران مجھے نشانہ بنایا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے چہروں کا نشانہ لے کر شیل پھینکے جارہے ہیں، ہمارے ساتھ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ نکلے ہوئے ہیں۔