• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسماعیل پولیس کے آنے پر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل راولپنڈی میں پولیس کے آنے پر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل آج دوپہر لال حویلی پہنچے۔

 عمران اسماعیل نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا، لیکن جب پولیس پہنچی تو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے نکل گئے۔

لال حویلی کے باہر  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ سے ملک بچانے کی اپیل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل ڈاکو لندن سے بیٹھ کر حکومت چلا رہا ہے، جس پر فرد جرم عائد ہے وہ وزیر اعظم بن گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید