• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس کونسل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کافیصلہ درست قرار دے دیا


پاکستان بزنس کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ  فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا مگر یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔

بزنس کونسل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔

کونسل کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔ 

کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں، ورک فرام ہوم کیوں نہیں ہوسکتا ؟

پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

کونسل نے مزید کہا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید