• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوٹاوا (جنگ نیوز )کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت، درآمد اور منتقلی پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک میں پہلے سے موجود ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ہتھیار کو یوں عام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔کینیڈا کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پستول سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور اس کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید