• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار کے کے کی موت پر بالی ووڈ نگری غم سے نڈھال

بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نامور گلوکار و موسیقار کے کے گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے، اُن کی اچانک موت سے موسیقی اور فلم انڈسٹری کو صدمہ پہنچا ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے فوراً بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بشمول اکشے کمار، اجے دیوگن اور وکی کوشل نے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔

گلوکار کے کے کی موت پر بالی ووڈ شخصیات کے تعزیتی ٹوئٹس:

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گلوکار کے کے کی افسوسناک موت کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا، اُن کی موت بہت بڑا نقصان ہے۔

اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کے کے کی موت کی خبر، وہ بھی ایک لائیو پرفارمنس کے فوراً بعد خوفناک ہے۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے ان فلموں کے لیے گایا جن سے میں وابستہ تھا، اس لیے ان کا نقصان بہت زیادہ ذاتی لگتا ہے۔

کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے ناقابل یقین ٹیلنٹ کی اچانک موت دل دہلا دینے والی خبر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تفریحی دنیا نے آج ایک سچے فنکار کو کھو دیا ہے۔

ورون دھون نے کہا کہ ہم، ہمارے پیارے کے کے کی موت سے انتہائی صدمے اور غمزدہ ہیں، ایک موسیقار جس کی آواز میرے بچپن کا حصہ رہی۔

وویک اوبرائے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک طویل نوٹ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یقین نہیں آرہا کہ کے کے چلا گیا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ہمیشہ اُن کی آواز کو پسند کیا اور اُن کے گانوں کو پسند کیا، میں آپ کے بارے میں سوچوں گا بھائی۔ ، ہمارے پاس صرف آپ کی آواز اور یادیں رہ گئی ہیں۔  

رنویر سنگھ، وکی کوشل اور راج کمار راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے گلوکار کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید