کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کی اطلاع سے متعلق اشتہار جاری کردیا۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو دعا زہرا اور ظہیر احمد سے متعلق معلوم ہو تو اے وی سی سی کو اطلاع دیں۔
اشتہار کے متن میں کہا گیا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اس حوالے سے پولیس نے فون نمبر بھی جاری کردیے ہیں۔
اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر کی اطلاع 99215421 اور 99216033 پر دی جا سکتی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں دعا زہرا اور ظہیر احمد کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کی خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع کے مطابق دعا زہرا اور شوہر چند روز قبل مانسہرہ منتقل ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مقامی دوست کے ہمراہ مانسہرہ کے کسی علاقے میں روپوش ہیں۔