نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گوا کے ساحلی علاقے میں مساج کرنے کے بہانے برطانیہ سے آنے والی خاتون سیاح کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقع اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے پارٹنر کے ساتھ ساحلی علاقے میں سیر کو گئی تھی۔اس واقعے کے بعد سے خاتون شدید نفسیاتی دباؤ کا شکارہے تاہم اب اپنے خاندان اور دوستوں سے مشورے کے بعد مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مساج کرنے کے بہانے ایک شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ واقعے کے وقت مساج سینٹر میں شوہر بھی موجود تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 32سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ مارچ 2017میں بھی گوا میں برطانوی خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ گوا میں ہر سال 2سے 3لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے لیے آتے ہیں۔