مانچسٹر (علامہ عظیم جی) اسلامی ممالک کو متحد ہو کر بھارت پر سخت دباؤ ڈالنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار نارتھ ویسٹ مانچسٹر کے کمیونٹی رہنماؤں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن، کونسلر شوکت علی، کونسلر رب نواز، راچڈیل کے سابق لارڈ میئر عاصم رشید، صاحبزادہ وقار بیگ قادری، انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی، علامہ قاری ظہور احمد سیفی ،انٹرنیشنل قرأت نعت کونسل و راچڈیل ساہیوال کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی سید اظہر شاہ بخاری، سید جاوید شاہ، محمد افضل چوہدری، محمد اشرف گجر ،عرفان احمد ،سمائیل ایڈ کے چیئرمین چوہدری شہباز سرور، سیدنا حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدراستاد محمد صفدر، سماجی رہنما فاروق احمد چیمہ، سید عبدالرحمن شاہ ،صوفی محمد حسین طارق، قاری سبطین علی، محمد افضل، سرفراز خان، صفدر خان بلوچ، چوہدری غلام رسول، علامہ عبدالغفور چشتی نے بھارت میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر سخت پابندیاں عائد کریں اور بھارت میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں کی جان و مال کو فوری تحفظ دلائیں، ان رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلاکربھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرائے۔