• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیان، تحفظ ناموس رسالت محاذ کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ، خصوصی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) بھارت اور انتہا پسند بی جے پی کی ملعونہ رکن کے خلاف تحفظ ناموس رسالت محاذ نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پررضائے مصطفی نقشبندی،مولانا محمدعلی نقشبندی ،مفتی طاہر شہزاد سیالوی ،مولانا ارشد نعیمی، پیر حفیظ اظہر ،مفتی نعیم جاویدنوری ،پیر اصغر نورانی ،پیر ضیاءالحق نقشبندی ،مفتی حسیب قادری،مفتی عمران حنفی ،مولانا عبداللہ ثاقب ،پروفیسر ممتاز ربانی ،مفتی مسعود الرحمان ،مولناانوار طارق اور ،قاری مختار صدیقی، پیر محمد اعظمُ علی نعیمی اوردیگر رہنمائوں نے کہاکہ مودی نے اپنے فاشسٹ نظریات کی وجہ سےعالمی قوانین کو اپنے پیروں تلے روندتے ہوئے بھارتی اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہاہے مودی انسانیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔پہلے مظلوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلا اب امت مسلمہ کے ایمانوں پر حملہ کیا۔مزید برآں تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ بی جے پی رہنما ء کے گستاخانہ بیان کی پرزو الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے،مسلمان کے دل کے اندردرد ہوتا ہے ،بی جے پی کا ایجنڈا ہنددتواہ ہے مودی جس کا پیروکار ہے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے بی جے پی کی خاتون ترجمان کے گستاخی کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مسلمان حرمت رسول ؐپر جان قربان کرنے کو تیار ہے۔مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن آپ سرکار ؐکی شان اقدس میں کوئی گستاخی کرے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ جماعت اسلامی کی خواتین رہنمائوں دردانہ صدیقی، ثمینہ سعید ،ڈاکٹر حمیراطارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نےکہا ہے کہ شاتمہ رسول نے اپنی گندی زبان سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی نے کہا ہے کہ کہ کوئی ذی شعور اس نوع کی غیر انسانی حرکت اور بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہو سکتا ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنماءوں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال ناقابل قبول ہے ۔