لاہور (آئی این پی) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنمائوں شفقت محمود، حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ پی ٹی آئی کے دیگررہنماوں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 13دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔