• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان تحریک انصاف نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، اسپیکر نے اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سے متعلق تحریک انصاف نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید