• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مسلمانوں پر ریاستی مظالم، ایمنسٹی کو تشویش

نئی دہلی (اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ظلم وجبر کو روکے۔ بھارتی مظالم کے خلاف مسلمان سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ انہوں نے حکمراں جماعت بی جے پی کی عہدیدار نوپور شرما کے خلاف مظاہرے کئے۔ گستاخانہ بیان پر احتجاج کیا۔ سیکورٹی فورسز کے تشدد سے دو مظاہرین جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے سے سیکڑوں افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی حکومت نے شرمندگی اور معذرت کا اظہار کرنے کے بجائے گرفتار شدگان کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید