لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نےعدالتی حکم نظر انداز کرنے کی توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی سے جواب طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو محمد عمر رفیق نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کی مدد سے اس کیخلاف فراڈ کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، جس پراپرٹی سے متعلق بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں ، مقدمہ میں چالان کردیاگیا،متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری کیلئے درخواست دی ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر پولیس افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔