لاہور( پ ر) کنٹونمنٹ والٹن کینٹ اور لاہور کینٹ کی 24 نشستوں سے واحد آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کرنل اکبر بٹ ( ر)کو تحریک انصاف میں با قا ئدہ شمولیت کے بعد ان کی تقرری تحریک انصاف سیکرٹری لاہور کینٹ کے عہدے پر کر دی گئی ہے۔ کرنل اکبر بٹ نے پا رٹی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور انداز میں با اثر کر دار ادا کرے گی ۔