لاہور(این این آئی) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات تھم نہ سکے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 145کیساتھ پرندہ ٹکراگیا تاہم کپتان نے مہارت کیساتھ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پربحفاظت اتار لیا، پرواز میں 120مسافرسوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل عملے نے اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گرائونڈ کردیا ہے، پرندے ٹکرانے کے واقعے کے بعد لاہورسے کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 144کو منسوخ کردیا گیا۔ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی وجہ سے تین پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔