• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،اخبارات میں وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے اشتہارات کیخلاف درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے اخبارات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اشتہارات کیخلاف درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی۔ شہری مشکور حسین کے وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ ملک اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے ،پاکستان پر اربوں روپے کا قرضہ ہے ،آئی ایم ایف سے امداد بھی لی جا رہی ہے ، ایک طرف حکومت بیان دے رہی ہے ریاست چلانے کیلئےپیسے نہیں دوسری طرف اشتہارات دئیے جا رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز خودنمائی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دے رہے ہیں ،شہباز شریف کے ترکی دوسرے سے متعلق تقریباً ہر بڑے اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے ،حمزہ شہباز کی صاف پانی سے متعلق پراجیکٹ کی سرکاری خزانے سے تشہیری مہم چلائی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید