• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین بدین میں ادا کر دی گئی۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ انڈس اسپتال بدین کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزراء قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر سکندر میندھرو کی تدفین آبائی قبرستان متارو میندھرو میں کردی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو طویل علالت کے باعث امریکا کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قومی خبریں سے مزید