• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس میں سوئی گیس افسر کیخلاف کیس کی سماعت

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں سوئی ناردرن گیس کے آفیسر کے خلاف کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ملزم سید توقیر عباس کاظمی وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے نیب نے گرفتار کرکے عدالتی حکم پر اسے جیل بھجوایا تھا۔تین غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بناکر شہریوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے اور کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم نیاز وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 27 جولائی جبکہ ٹرائل کیس میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 18 جولائی تک ملتوی ۔
ملتان سے مزید