• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان —فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان —فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت مل گئی۔

کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار، کراچی کمپنی، گولڑہ، ترنول اور سیکریٹریٹ تھانے میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

عمران خان کی 7 تھانوں میں درج مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور ہوئی ہے۔

عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس موقع پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید