• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : سیلاب کی وجہ سے مکان دریا میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرل


چین میں ان دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور سیلاب نے مکانات،کاریں اور فصلیں بہا دیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہنان صوبے کے شہر یونگ زو میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے یونگ زو شہر میں قائم ایک مکان دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق تمام مکینوں کو پہلے ہی گھر سے نکال لیا گیا تھا اس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔