بھارت میں گرفتار مسلمان صحافی محمد زبیر کو پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر گزشتہ روز گرفتار ہونے کے بعد ایک روزہ پولیس ریمانڈ پر تھے۔
دوسری جانب ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا اور پریس کلب آف انڈیا نے بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس کلب آف انڈیا کا کہنا ہے کہ فیکٹ چیکنگ سائٹ کے شریک بانی محمد زبیر کو غلط معلومات کی ویجیلنس کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔
صحافی محمد زبیر پر 2018ء میں کی گئی متنازع ٹوئٹ سے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔