• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر اور رکن سندھ اسمبلی سنیئررہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کو منگل کو بیرین ہیمرج کی وجہ سے آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا دس گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا، ان کی حالات خاصی تشویش ناک ہے انہیں آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے، دریں اثناکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی کنوینر اور سینئر رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، انہوں نے کارکنان انکے اہل خانہ اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ کنور نوید کے لئے رب تعالیٰ کے حضور انکی صحت و سلامتی کی دعا کریں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کنور نوید کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید