وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔
ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔
انہوں نے عمران خان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں کہ غدار کون ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔