• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ پہنچ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی پہنچی۔

ذرائع نے بتایا کہ بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے مسافروں کو دبئی لے جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی ایئرلائن کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے آج صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہ پہر کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید