سیلاب کے دوران سیلفی اسٹک کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو گئی۔
سیلاب کے دوران سیلفی اسٹک کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ٹوئٹر پر اسے 4 لاکھ سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔
سیلاب کے دوران سیلفی اسٹک کے ساتھ بھاگنے والی ایک خاتون کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلے کے قریب آنے کے باوجود خاتون اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتی رہی۔
خاتون کو اس حقیقت کے بارے میں معلوم تھا کہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے فون پر ویڈیو ریکارڈ کرتی رہی۔
اسی دوران جب سیلابی ریلے کا بہاؤ تیز ہوا تو وہ خاتون پانی میں جا گِری لیکن خاتون نے ہمت نہیں ہاری اور وہ ویڈیو بناتی رہی۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ سیلاب کے دوران سب سے پہلا کام سیلفی اسٹیک لینا ہے۔
سیلاب کے دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے پر کئی صارفین نے خاتون کو ٹرول کیا ہے، تاہم کچھ صارفین نے نشاندہی کی ہے کہ خاتون نے حفاظتی جیکٹ پہن رکھی تھی اور وہ کسی بھی صورتِ حال کے لیے اچھی طرح سے تیار تھی۔