اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظوری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سلیم احمد کا استعفیٰ رواں ماہ یکم جولائی سے شمار ہوگا۔ سلیم احمد نے 18 جنوری کو چیئرمین نجکاری کمیشن کا عہدہ سنبھالا تھا۔