پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان نے اچانک نکاح کر کے اپنے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
22 سالہ عریشہ رضی خان کی گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوش گوار حیرانی کا شکار نظر آئے۔
عریشہ رضی خان اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن نکاح پر کافی خوبصورت اور بااعتماد نظر آ رہی تھیں، اُنہوں نے نکاح کے لیے ہلکے رنگوں کے پہناوے کا انتخاب کیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ نے تاحال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تو نکاح کی تقریب کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے البتہ اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی مبارک باد، نیک تمناؤں اور دعاؤں پر شکریہ ضرور ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل عریشہ کے نکاح کی ویڈیو اور تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔