• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا لندن پولیس کمانڈ سینٹر کا دورہ

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے لندن پولیس کمانڈ سینٹر جسے میٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول بھی کہا جاتا ہے کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود جرائم اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق میٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حکام نے ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کو سینٹر کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ میٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سروس کا سب سے بڑا آپریشنل کمانڈ یونٹ ہے۔

یہ میٹرو پولیٹن پولیس کے اندر، پولیس اور عوام اور دیگر فورسز کے درمیان رابطے اور پولیس کو ناخوشگوار واقعے کی صورت میں جائے وقوع تک پہنچانے کے لیے ذمہ دار ہے۔

ڈی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے میٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول حکام کے ہمراہ سینٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے بھی ملاقات کی۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

اس موقع پر ڈی جی ایس ایس سی ای نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپنے پولیسنگ سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی خواہشمند ہے، ان کا سینٹر کا دورہ اور اہم افسران سے ملاقاتیں اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں سندھ سیف سٹیز پروجیکٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کراچی شہر میں 12 ہزار جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

میٹ حکام نے ڈاکٹر مقصود احمد کی پولیس نظام میں جدت میں گہری دلچسپی دیکھ کر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید