• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اُٹھ چکی ہے: فواد چوہدری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اُٹھ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے فضل الرحمٰن کی شہ پر اور آصف زرداری کی مدد سے پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہیں جو آئین پامال نہیں کرنے دیں گے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے میں زبردستی اکثریت کو حکومت سے محروم کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید