• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل: طغیانی کے باعث سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع شہر اوتھل میں طغیانی کے باعث لنڈا پل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیلابی ریلا  لنڈا ندی سمیت قریبی آبادیوں میں بھی داخل ہوگیا جبکہ لنڈا ندی پل کی سڑک بہہ جانے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں بھی موسلادھار بارش کے سبب دریائے مولہ سے آنے والے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ کھاڑی میں داخل ہو گیا ہے۔

محکمۂ ایری گیشن کے مطابق سیلابی ریلے سے کھاری کے درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید